اب مرنے کے بعد انسانوں کی کھالیں بھی اتاری جائے گی، جانیے کن کی؟

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 8 اکتوبر 2015 23:15

اب  مرنے کے بعد انسانوں کی کھالیں بھی اتاری جائے گی، جانیے کن کی؟

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8اکتوبر۔2015ء)ٹیٹو(Tattoo) بنانا فن ہے اور ٹیٹو بنوانا اکثر جنون کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔پہلے لوگ ٹیٹو بنواتے تھے، مر جاتے تھے اور ان کے ساتھ ہی اُن کی ٹیٹو زدہ کھال بھی کیڑوں کی خوراک بن جاتی تھی۔ اب ایسا نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

نیشنل ایسوسی ایشن فار دی پریزروریشن آف سکن آرٹ نے اپنے ممبران کے لیے ایک پیشکش متعارف کرائی ہے، جس کے تحت ایسوسی ایشن اپنے ممبران کے مرنے کے بعد اُن کی ٹیٹو والی جلد اتار کر، اسے فریم میں محفوظ کر کے مرنے والے کےپیاروں کو تحفے میں دے گی۔

ایسوسی ایشن کے بانی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی جلد پر پچاس گھنٹوں کی محنت کے بعد ٹیٹو بنوائے، اتنا درد سہا میں اسے ضائع نہیں ہونے دوں گا۔ اس نے کہا کہ میں نے یہ ایسوسی ایشن بنائی تاکہ اپنے مرنے کے بعد یہ ٹیٹو اپنے رشتے داروں کو دے سکوں۔

Browse Latest Weird News in Urdu