چین : محدود اخراجات کے سبب دولہا دلہن نے شادی کے لیے وین بُک کروا لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 اکتوبر 2015 13:08

چین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 اکتوبر 2015 ء) : شادی کے دن دولہا کبھی تو گھوڑے پر سوار ہو کر اپ نی دلہن کو لینے آتا ہے تو کبھی بیش قیمت گاڑیوں میں بارات آتی دکھائی دیتی ہے. دولہا اپنی گاڑی کے انتخاب میں دلہن کی خواہش کو بھی مد نظر رکھتا ہے ، چین میں بھی ایک جوڑے نے اپنی شادی پر کسی مرسڈیز کو بُک کروانے کی بجائے ایک وین بُک کروا لی جسے ٹھیک دولہے کی گاڑی ہی کی طرح سجایا بھی گیا.

پھولوں کی دکان پر موجود متعدد افراد نے اس بس کو سجانے میں اپنا حصہ ڈالا.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دولہا اور دولہن کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ اپنی گاڑی سمیت رشتہ داروں اور دوست احباب کے لیے بھی بُک کروائی گئی گاڑیوں کے پیسے دے سکتے جس کے تحت انہوں نے ایک ہی بس بُک کروا کر اسے دولہے گاڑی کی ہی طرح سجوانے کا سوچا. پھولوں کی دکان کے مالک کا کہنا تھا کہ بس کو سجوانے میں محض 6 ہزار یوان خرچہ آیا جس میں بس کو پھولوں اور غباروں سے سجایا گیا. دولہے کا کہنا تھا کہ بس پر کسی مرسڈیز یا بی ایم ڈبلیو سے خرچ آیا علاوہ ازیں بس میں اپنے دوست احباب اور عزیز و اقارب کی کمپنی کا بھی اپنا ہی ایک مزہ ہے.

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu