صرف رات کے وقت ملازمتیں کرنے والے ہی یہ سب بھگتے ہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 10 اکتوبر 2015 22:47

صرف رات کے وقت ملازمتیں کرنے والے ہی یہ سب بھگتے ہیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اکتوبر۔2015ء)بہت سے لوگ شکایت کرتے ہیں کہ انہیں 9 سے 5 کام کرنے کےلیے صبح 6 بجے جاگنا پڑتا ہے، شام کو بھی بہت سے کام نپٹانے پڑتے ہیں۔اگر دیکھا جائے تو 9 سے 5 کام کرنا رات کے وقت کام کرنےسے بہت زیادہ آسان ہے۔ذیل میں اُن چیزوں کا ذکر ہے جو صرف رات میں کام کرنے والے بھگتے ہیں۔
· رات کو کام کرنے والے شدید تنہائی محسوس کرتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ جب دن میں سب کام پر ہوتے ہیں، رات کو کام کرنے والے گھر پر ہوتے ہیں، جب دوسرے لوگ رات کو گھر پر ہوں نائٹ شفٹ والے اپنی ملازمت پر ہوتے ہیں۔
· 9 سے 5 کام کرنے والوں کو تو معلوم ہوتا ہے کہ انہیں ناشتہ کب کرنا ہے مگر رات کو کام کرنے والوں کے ناشتے اور کھانے کی روٹین سب خراب ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)


· رات کو کام کرنے والے کسی کی سالگرہ میں شریک نہیں ہو سکتے۔

کیونکہ اکثر سالگرہ کی تقریبات رات کو ہی ہوتی ہیں۔
· رات کو ملازمت کرنے والے ہر وقت تھکن محسوس کرتےہیں۔
· پوسٹ مین جب دن کے 10 بجے رات کو کام کرنے والوں کو گھر پر دیکھتا ہے تو یہی سوچتا ہے کہ یہ بندہ اب تک بے روزگارگھوم رہا ہے۔
· رات کو ملازمت کرنے والے موٹاپے کا بھی شکار ہو جاتے ہیں، ایسے لوگوں کا وزن ذرا زیادہ پڑھتا ہے۔
· رات کو ملازمت کرنے والوں کو کافی پینے کی عادت بھی لگ جاتی ہے۔
· رات کو ملازمت کرنے والے صبح کو گھر جاتےہوئے عجیب محسوس کرتے ہیں کہ سب لوگ اور بچے آفس یا سکول جا رہے ہیں وہ گھر جا رہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu