کویت : شاپنگ مال میں‌شوہر کو گرل فرینڈ کے ساتھ دیکھ کر خاتون بے ہوش ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 اکتوبر 2015 12:17

کویت : شاپنگ مال میں‌شوہر کو گرل فرینڈ کے ساتھ دیکھ کر خاتون بے ہوش ہو گئی

کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اکتوبر 2015 ء): کویت کے ایک شاپنگ مال میں ایک خاتون اپنے خاوند کو گرل فرینڈ کے ساتھ دیکھ کر بے ہوش ہو گئی. سوشل میڈیا پر بھی اس واقعہ کو خاصی مقبولیت حاصل رہی ہے. تفصیلات کے مطابق کویت کے ایک شاپنگ مال میں ایک خاتون عین موقع پر اس وقت بے ہوش ہو گئی جب اس نے اپنے خاوند کو اس کی گرل فرینڈ کے ساتھ دیکھا.

(جاری ہے)

جبکہ خاوند اپنی بیوی کو نہ صرف بے ہوش حالت میں چھوڑ کر فرار ہوا بلکہ کویت چھوڑ کر بھی بھاگ گیا.

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ خاوند کا رویہ افئیر چلانے سے زیادہ شرمنکا تھا کیونکہ اس نے بے ہوش حالت میں پڑی اپنی بیوی کی پرواہ تک نہیں کی. ایک کویتی شخص کا کہنا تھا کہ جو بھی ہوا لیکن اس شخص کو اپنی بیوی کو چھوڑ کر بھاگنا نہیں چاہئیے تھا. جبکہ اک کویتی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ شخص ایسی بیوی کے لائق ہی نہیں ہے، اس خاتون کو چاہئیے کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرے.

Browse Latest Weird News in Urdu