گارڈ کوپیاسی بلی کے ساتھ نیکی کرنے پر دنیا میں بھی صلہ مل گیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 13 اکتوبر 2015 12:23

گارڈ کوپیاسی  بلی کے ساتھ نیکی کرنے پر دنیا میں بھی صلہ مل گیا

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر2015ء) سعودی ریسٹورنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ایک گارڈ کو ایک سال تک مفت کھانا دے گا۔مذکورہ گارڈ ایک پیاسی بلی کو پانی پلاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جدہ میں واقع ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ میں نے شوشل میڈیا پر گارڈ کی ویڈیو دیکھی ، جس میں وہ اپنے ہاتھوں کا پیالہ بناکر پیاسی بلی کو پانی پلا رہا ہے۔ مالک نے کہا کہ میں گارڈ کے اس طرز عمل سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ عربی اخبار عکاز کے مطابق ریسٹورنٹ کے مالک عبداللہ ال ھارتھی کا کہنا ہے کہ اگر گارڈ جدہ میں ہوگا تو میں اسے ایک سال تک مفت کھانا دوں گا۔ اگر جدہ سے باہر ہوا تو کھانے کے برابر رقم دوں گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu