لیجیے دنیا کے خاتمے میں ایک اور تاریخ سامنے آگئی۔ زیادہ دور نہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 15 اکتوبر 2015 21:00

لیجیے دنیا کے خاتمے میں ایک اور تاریخ سامنے آگئی۔ زیادہ دور نہیں

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر۔2015ء)پچھلے کچھ عرصے سے تواتر کے ساتھ دنیا کے خاتمے کی تاریخیں سامنے آرہی ہیں۔پچھلے ایک ماہ میں ہی 28 ستمبر اور 7 اکتوبر کو ، پیش گوئیوں پر یقین کرنے والوں نے ، دنیا کا خاتمہ کرا دیا تھا۔ تاہم اب دنیا سے زندگی کےخاتمے کے لیے ایک نئی تاریخ آ گئی ہے جو دسمبر میں کرسمس کے موقع کی ہے۔ بلاگر بروسل سپراؤٹ کا کہا ہے کہ ایک ”آوارہ“ سیارہ زمین کی طرف آرہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سیارے کو ماضی میں نیبیرو، تباہ کن، ڈرانے والا، ہولناک دمدار ستارہ، ہرکولوبس اور بہت سے دوسرے ناموں سے یاد کیا جا تا رہا ہے۔بروسل اور دوسرے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سیارہ زمین سے ٹکرا کر زمین پر سے زندگی ختم کر دے گا۔ نیبیرو کو پلانٹ ایکس (Planet X) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس آوارہ گرد سیارے کے زمین سے ٹکرانے کے حوالے سے ماضی میں بھی کئی بار پیش گوئیاں کی گئیں ہیں، خاص طور پر مایا دور میں۔

Browse Latest Weird News in Urdu