آن لائن 7 ٹن وزنی ٹینک خریدنے کے بعد خریدار کو گھر بدلنا پڑ گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 16 اکتوبر 2015 22:43

آن لائن 7 ٹن وزنی ٹینک خریدنے کے بعد خریدار  کو گھر بدلنا پڑ گیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اکتوبر۔2015ء)ایک آدمی کو اس وجہ سے اپنا گھر بدلنا پڑا کہ اس نے ایک 7 ٹن وزنی ٹینک خرید لیا تھا جو اس کے فلیٹ میں پارک نہیں ہو سکتا تھا۔ جیف وولمر نے فیصلہ کیا کہ ٹینک خریدنے کے بعد وہ ایک بڑے گھر میں منتقل ہو جائے گا۔وولمر نے 9000 پاؤنڈ میں ایک خصوصی ویب سائٹ نیلامی میں ایک ٹینک خریدا اور بھول گیا۔ کچھ عرصے بعد اسے دفتر میں فون آیا کہ آپ نے ٹینک خریدا تھا۔

دفتر میں سب اس پر ہنسنے لگے۔

(جاری ہے)

وولمر نے بتایا کہ میں فلیٹ میں رہتا تھا جہاں پارکنگ کا مسئلہ ہوتا ، اس لیے میں نے ایک بڑے گھر میں منتقل ہونے کا سوچا۔ وولمر نے برسٹل کے کنارے پر ایک بڑا گھر لے لیا تاکہ اس کے باہر اپنے ٹینک کو پارک کر سکے۔ وولمر کاخریدا ہوا سی وی آر ٹی سکارپیون لائٹ ٹینک جب چلتا تھا تو اس کی رفتار 50 میل فی گھنٹہ تھی۔ اس میں 75 ایم ایم کی توپ تھی ۔ ٹینک کو غیر مسلح کر دیا گیا ہے۔وولمر نے اس ٹینک کو بڑے فخریہ انداز میں گھر باہر پارکنگ میں کھڑا کیا ہوا ہے۔ وولمر کو علاقے کے لوگ اب ٹینک مین کے نام سے جاننے لگے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu