روزانہ کی بنیاد پر ڈیڑھ سے اڑھائی کلو گرام ’مرچیں ‘ کھانے والا شخص

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 اکتوبر 2015 14:11

روزانہ کی بنیاد پر ڈیڑھ سے اڑھائی کلو گرام ’مرچیں ‘ کھانے والا شخص

چائنہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اکتوبر 2015 ء): کھانے کے شوقین افراد اکثر مرچوں والا کھانا یا تھوڑا تیکھا بنا ہوا کھانا کھانا پسند کرتے ہیں. لیکن اگر کسی کی پسندیدہ خوراک ہی ”مرچیں“ ہوں تو اس کو خلاف معمول اور غیر معمولی عادت اور شوق کا نام دیا جائے گا. حال ہی میں کی گئی ایک ریسرچ کے مطابق تیکھا کھانا سرطان کی کئی اقسام سے بچنے میں مفید ثابت ہو سکتا ہے .

(جاری ہے)

چائنہ کے رہنے والے ایک آدمی نے مرچوں کو اپنی خوراک کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے. چینی باشندہ جس کی شناخت لی یوہنگزی کے نام سے ہوئی ہے روزاقنہ ڈیٹھ سے اڑھائی کلو گرام مرچیں بطور خوراک استعمال کرتا ہے. اور اس نے اپنی اس بھوک کو مٹانے کے لیے اپنے صحن میں مرچوں کو کم از کم 7 سے 8 اقسام اُگا رکھی ہیں. لی کا کہنا ہے کہ ہر انسان اپنے دن کا آغاز دانت برش کرنے سے کرتا ہے جبکہ میں مرچے کھانےسے کرتا ہوں. مرچوں کے اس قدر استعمال نے حقیقی معنوں میں لی کو دنیا بھر میں مشہور کر دیا ہے

Browse Latest Weird News in Urdu