لاشوں کی شادیاں کرانے والا گروہ پکڑا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 17 اکتوبر 2015 20:29

لاشوں کی شادیاں کرانے والا گروہ پکڑا گیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اکتوبر۔2015ء)شمالی چین میں پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ مذکورہ افراد ایک نوجوان لڑکی کی لاش چرا کر اسے دلہن کے طور پر فروخت کرنا چاہتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق چین میں ایک قدیم رسم کے تحت ایسے افراد جو کنوارے ہی مرجائیں، اُن کی شادی ایسی لڑکی سے کرا دی جاتی ہے ،جو کنواری مری ہوں۔

(جاری ہے)

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ تین افراد میں سے مرکزی ملزم کو شانزی صوبے کے دیہات میں ایک نوجوان لڑکی کے مرنے کی اطلاع ملی۔نیوز ایجنسی کے مطابق تینوں افراد نے خود کو مرنے والی لڑکی کا رشتہ دار ظاہر کیا اور ایک نوجوان ، جو کنوارہ ہی مر گیا تھا، کے رشتے داروں سے لڑکی کی لاش کو 25 ہزار یوان(4ہزار ڈالر) فروخت کرنے کی بات کر لی ۔تینوں افراد جیسےہی لاش نکالنے قبرستان پہنچے ، گاؤں والوں نے تینوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu