برطانیہ ملک ایک ہے مگر بسکٹوں کی وجہ سے بھی تقسیم کیا جا سکتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 22 اکتوبر 2015 20:24

برطانیہ ملک ایک ہے مگر  بسکٹوں کی وجہ سے بھی تقسیم کیا جا سکتا ہے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اکتوبر۔2015ء)برطانیہ جہاں جغرافیائی طور پر مختلف علاقوں میں تقسیم ہے، وہاں ایک تقسیم بسکٹ کی وجہ سے بھی ہے۔ شمالی انگلینڈ کے لوگ بسکٹ کو زیادہ دیر ڈبوئے رکھتے ہیں مگر جنوب والوں کو کھانے کی جلدی ہوتی ہے۔ جی ہاں بسکٹ کھانے کے معاملے میں بھی برطانیہ تقسیم کا شکار ہے۔ ایک جائزے کے مطابق شمال کے رہنے والے 65 فیصد افراد بسکٹ کو زیادہ دیر تک ڈبوئے رکھتے ہیں، بعض دفعہ تو وہ بسکٹ کے گھل کر چائے میں ملنے کا خطرہ بھی مول لے لیتے ہیں تاہم جنوب کے رہنے والے 50 فیصد سے زیادہ لوگ بسکٹ کو چائے یا کافی میں ڈالتے ہی فوراً نکال لیتے ہیں۔

ویٹروز کی فوڈ اینڈ ڈرنک رپورٹ اور 343 سٹورز کے ڈیٹا کے مطابق یارک شائر کے لوگوں کو کسٹرڈ کریم بسکٹ پسند ہےجبکہ چاکلیٹ ڈائجسٹیو، لنکاشائر، آکسفورڈ اور کیمبرج والوں کی پسند ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ آکسفورڈ میں ڈارک، کیمبرج میں ملک اورنارتھ ایسٹ میں جنجر نٹس کو بھی ترجیح دی جاتی ہے۔ ٹریڈیشنل رچ ٹی جنوب مغرب اور ویلز والوں کا پسندیدہ ہے اور مڈ لینڈ کے لوگ مالٹیڈ ملک پسند کرتے ہیں۔

کوکیز ایسٹ آف انگلینڈ والوں کی نمبر ایک پسند ہے جبکہ سوسکس کوسٹ والے اسے عجیب تصور کرتے ہیں۔انہیں کٹ کیٹ پسند ہے۔شارٹ بریڈ سکاٹ لینڈ کے لوگوں کی پہلی پسند ہے۔ ویٹروز کا کہنا ہے کہ بسکٹ کو بھگو کر کھانے کے حوالے سے بھی دلچسپ نتائج سامنے آئے ہیں، لوگوں کے بسکٹ کھانے کی عادات کو علاقے کے پوسٹ کوڈ سے مربوط کیا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu