انسانی ٹانگ کی چوری

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 26 اکتوبر 2015 22:29

انسانی ٹانگ کی چوری

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر۔2015ء)لاس اینجلس کاؤنٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اعضا اور ٹشوز عطیہ کرنے والے ادارے کی گاڑی سے چوری ہونے والی انسانی ٹانگ کے بارے میں تفتیش کر رہے ہیں۔ لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ادارے کی گاڑی صبح کے وقت کچھ دیر کے لیے ایک ریسٹورنٹ کے سامنے کھڑی ہوئی تھی۔ڈرائیور اور عملہ جب کچھ دیر بعد واپس آیا وہ کولر جس میں بچے کی ٹانگ تھی، غائب تھا۔

(جاری ہے)

کورنر مارفرجارڈو نے کاؤنٹی سپر وائرز کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ یہ ایسے چور کا کام لگتا ہے، جسے کولر میں انسانی ٹانگ کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔ پولیس کو اس چوری کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ حکام نے ٹانگ عطیہ کرنے والے مرحوم بچے کے رشتے داروں سے ڈی این اے کا نمونہ حاصل کر لیا ہے۔ ادارے نے بچے کے رشتے داروں کو بھی ٹانگ کی گمشدگی کے بارے میں مطلع کر دیا ہے تاہم قوانین کے باعث بچے کے رشتے داروں کی شناخت کسی پر ظاہر نہیں کی گئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu