دنیا میں پہلی بار بیکٹیریا اور جراثیموں سے فن پارے بنانے کا مقابلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 26 اکتوبر 2015 22:29

دنیا میں پہلی بار بیکٹیریا اور جراثیموں سے فن پارے بنانے کا مقابلہ

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر۔2015ء)امریکن سوسائٹی فار مائیکروبیالوجسٹ نے حال ہی میں دنیا کے پہلے ”اگر آرٹ“(Agar Art) کے مقابلے کا انعقاد کیا۔اس مقابلے میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مائیکروبیالوجسٹ حضرات نے بیکٹیریا اور جراشیم سے پیٹری ڈش میں فن پارے بنائے۔

(جاری ہے)

اس مقابلے میں وان گوگ کے سٹیری نائٹ جیسے فن پاروں کے علاوہ اصل خرد حیاتیات سے بنے فن پارے بھی تھے۔

سائنسدانوں نے مقوی اگر ( جیلاٹن جیسا مادہ جسے سمندر ی کائی سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ کیمیائی طور پر اس کا شمار کار بوہائیڈریٹس میں ہوتا ہے) جیلی کو بطور کینوس استعمال کیا، جس پر انہوں نے رنگ برنگے خردحیاتیات سے ڈیزائن بنائے۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن نیو انگلینڈ مائیکرولیب کی ماریا پینل کے فن پارے نیورون نے حاصل کی۔

Browse Latest Weird News in Urdu