متنازعہ خون کے ٹسٹ سے بچے میں 600 بیماریاں منتقل ہونے سے روکی جا سکتی ہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 26 اکتوبر 2015 22:32

متنازعہ خون کے ٹسٹ سے بچے میں 600 بیماریاں منتقل ہونے سے روکی جا سکتی ہیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر۔2015ء)برطانیہ میں ایک متنازعہ خون کے ٹسٹ کی فروخت شروع ہو گئی ہے، جس میں جوڑوں کے خون میں موجود ہزاروں جنیاتی خامیاں سامنے آ جائیں گی۔اس ٹسٹ کی وجہ سے والدین کی طرف سے بچے کو منتقل ہونے والی 600 بیماریوں کو روکا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

1800 پاؤنڈ لاگت کا یہ Genetic Carrier Test والدین کو بتائے گا کہ اُن کی طرف سے بچوں میں کون کون سی بیماریاں منتقل ہونے کے خطرات ہیں۔

اسے بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کی مانگ کافی زیادہ ہے۔ اس ٹسٹ پر تنقید کرنے والوں کاکہنا ہے کہ یہ ٹسٹ ایک ایسے معاشرے کو جنم دے گا جہاں معذوری ناقابل قبول ہوگی تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس ٹسٹ کا مقصد پیدا ہونے والے بچوںمیں ایسی بیماریوں کی روک تھام ہے، جن کا ابھی تک علاج ہی نہیں دریافت ہو سکا۔

Browse Latest Weird News in Urdu