عورت نے سورج دیکھتے ہوئے دوسرا سورج دریافت کر لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 26 اکتوبر 2015 22:32

عورت نے سورج دیکھتے ہوئے دوسرا سورج دریافت کر لیا

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر۔2015ء)سانیبل، فلوریڈا۔ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایک عورت غروب آفتاب کے وقت ڈوبتے سورج کا نظارہ کر رہی تھی کہ اس کی نظر ایک اور ستارے پر پڑی، جو بے حد روشن تھا۔عورت اسے دیکھ کر حیران ہوئی اور اس نے اس کی فلم بنانی شروع کر دی۔خیال ہے کہ دوسرا ستارہ جو سورج کی طرح روشن تھا، ایک بصری دھوکہ تھا، جسے سورج کاذب(سن ڈاگ) کہتے ہیں۔

میلیسا ہفمین نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں سورج کاذب کو دکھایا گیا تھا۔میلیسا نے اسے بڑا واضح سیارہ قرار دیا ۔

(جاری ہے)

میسلیا نے ویڈیو میں چاند کو بھی فلمایا جو دوسری جگہ موجود تھا۔میلیسا نے کہا کہ یہ عطارد یا زہرہ نہیں ہوسکتے۔ میلیسا نے اپنے ویڈیو کی تفصیل میں لکھا کہ شاید یہ نیبرو ہو۔ نیبیرو سیارے کے متعلق بہت سی کہانیاں گردش میں ہیں۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ جلد ہی زمین سے ٹکرا کر اسے تباہ کردے گا۔ماہرین نے نیبیرو سیارے کے وجود سے انکار کر دیا ہے۔ میلیسا کو نظر آنے والا سورج نما ستارہ ایک فطری مظہر ہے، جس میں بادلوں میں برف کے کرسٹل پر روشنی پڑتی ہے تو سورج کا عکس نظر آتا ہے۔ اس سال جنوری میں منگولیا میں اسی مظہر کے سبب ایک کی بجائے 3 سورج دکھائی دئیے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu