ٹریگر نام کے کتے نے ٹریگر دبا کو مالکن کو زخمی کر دیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 29 اکتوبر 2015 14:27

ٹریگر نام کے کتے نے ٹریگر دبا کو مالکن کو زخمی کر دیا

نارتھ ویبسٹر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر2015ء) انڈیانا۔ نارتھ انڈیانا کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک کتے نے اپنی مالکن کے پاؤں میں گولی ماردی۔ حیرت انگیز اتفاق کہ ٹریگر دبا کر گولی مارنے والے کتے کا نام بھی ٹریگر ہے۔

(جاری ہے)

انڈیانا کنزرویشن آفیسر جوناتھن بوائڈ کے مطابق ایویلا سے تعلق رکھنے والی ایلی کارٹر نے ٹرائی کاؤنٹی فش اور وائلڈ لائف ایریا میں شکار کے دوران اپنی 12 گیج کی شارٹ گن بغیر حفاظتی لاک لگائے زمین پر رکھ دی۔

جوناتھن نے بتایا کہ ایلی کا کتا ٹریگر شارٹ گن کے اوپر سے چلنے لگا جس سے شاٹ گن کا ٹریگر دب گیا اور گولی ایلی کے بائیں پاؤں پر لگی ، جس سے پاؤں اور پاؤں کی انگلیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ایلی کا دو ہسپتالوں میں علاج ہوا، جس کے بعد اسے چھٹی دے دی گئی۔ ٹرائی کاؤنٹی فش اینڈ وائلڈ لائف ایریا انڈیانا پولس کے شمال میں 140 میل کے فاصلے پر ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu