جہاز کی نشت پر بیٹھتے ہی مسافر کو لگا حیرت کا زبردست جھٹکا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 30 اکتوبر 2015 22:02

جہاز کی نشت پر بیٹھتے ہی مسافر کو لگا حیرت کا زبردست جھٹکا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر۔2015ء)جڑواں بھائیوں یا رشتے داروں کا ہم شکل ہونا تو سمجھ میں آتا ہے مگر بالکل ہی اجنبی افراد کا ہم شکل ہونا افسانوی باتیں سمجھی جاتی ہیں۔ اجنبی افراد بھی ہم شکل ہونا بھی ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک واقعہ ایک مسافر کے ساتھ پیش آیا، وہ جیسے ہی جہاز میں اپنی سیٹ پر بیٹھا اس کی ملاقات ساتھ بیٹھے اجنبی مگر بالکل اپنے ہمشکل سے ہوگئی۔

دونوں افراد جہاں اس اتفاق پر حیران تھے وہاں بہت خوش بھی دکھائی دئیے۔دونوں نے ایک سیلفی لی جسے لی بیٹی نام کی ایک خاتون نے شوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔لی بیٹی نے تفصیل میں لکھا کہ دائیں طرف بیٹھا ہوا شخص میرے شوہر کا دوست ہے جبکہ بائیں طرف بیٹھا ہوا ایک اجنبی ہے جو اسے پچھلی رات ایک فلائٹ میں اپنے ساتھ والی نشت پر بیٹھا ہوا ملا۔

Browse Latest Weird News in Urdu