تھائی لینڈ میں کوڑا اٹھانے والی لڑکی ملکہ حسن بن گئی

ملکہ حسن نے حسن کے تاج سے سجا سر اپنی ماں کے قدموں میں رکھ دیا

اتوار 1 نومبر 2015 11:37

تھائی لینڈ میں کوڑا اٹھانے والی لڑکی ملکہ حسن بن گئی

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔1نومبر۔2015ء) تھائی لینڈ کی سترہ سالہ لڑکی پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی کہ کوڑا چننے والی ملکہ حسن بن گئی-قسمت جب مہربان ہو تو ایسا بھی ہوتا ہے ، تھائی لینڈ میں سترہ سالہ کوڑا چننے والی لڑکی کے سر پر ملکہ حسن کا تاج سجا دیا گیا۔ فاتح سترہ سالہ منٹ کانشتہ کوڑا چنا کرتی تھی۔

(جاری ہے)

ملکہ حسن کا کہنا ہے کہ کوڑا چننے سے ملکہ حسن بننے کا سفر کٹھن رہا ، تھائی لینڈ کے لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والی منٹ کانشتہ کو اپنے ماضی پرکوئی شرمندگی نہیں۔ ملکہ حسن نے اپنی ماں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ملکہ حسن کے تاج سے سجے سرماں کے قدموں میں رکھ دیا ۔ ملکہ حسن کی زندگی یقینا بہت سے لوگوں کے لئے ایک مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu