لڑکی کی ٹانگیں مذاق کا باعث تھیں۔ اب قابل فخر ہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 2 نومبر 2015 22:36

لڑکی کی ٹانگیں مذاق   کا باعث تھیں۔ اب قابل فخر ہیں

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2نومبر۔2015ء)ہولی برٹ کی عمر ابھی صرف 20 سال ہے۔اس کی کوشش ہے کہ سب سے لمبی ٹانگوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دے۔سکول کے تمام لڑکے اور لڑکیاں، اس کی لمبی ٹانگوں کی وجہ سے اس کا مذاق اڑاتے تھے۔اسی وجہ سے اس کے دوست بھی کم بنتے اور دوسرے کلاس فیلوز اس سے دور بھاگتے۔ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ہولی برٹ کا قد چھ فٹ پانچ انچ ہے۔

ہولی کی ٹانگیں 49 انچ کی ہیں۔ہولی دو سال پہلے فلو ریڈا سے نیویارک منتقل ہوگئی تھی۔اس کا کہنا ہے کہ فلوریڈا کی بجائے نیویارک کے لوگ اس کے قد کو ترجیح دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہولی نے بتایا کہ بچپن میں لوگ اسے زرافہ، ٹرین اور درخت جیسے ناموں سے پکارتے تھے۔وہ اپنے گھر میں سب سے چھوٹی ہے مگر سب سے طویل ہے۔وہ سکول کی طرف سے ایسے تمام کھیلوں میں شریک ہوتی ہے،جس میں لمبے قد کی ضرورت ہو۔

ہولی کو فٹ بال اور باسکٹ بال کھیلنا سب سے زیادہ پسند ہے۔ہولی نے 10 سال فٹ بال اور 8 سال باسکٹ بال کھیلی۔ ہولی ماڈلنگ بھی کرنا چاہتی ہے مگر کسی اچھی کمپنی کی طرف سے آفر کے انتظار میں ہے۔ہولی ابھی مزید پڑھنا چاہتی ہے۔ اسے یقین ہے کہ اس کی لمبی ٹانگیں اس کے لیے اچھائی کا باعث ہونگی۔اس کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی کہیں گھومنے جاتی ہے لوگ اس کے ساتھ تصویریں بنواتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu