5 سالہ چینی جادوگرنی، جو صرف چھو کر جانوروں کو سلادیتی ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 5 نومبر 2015 22:49

5 سالہ چینی جادوگرنی، جو صرف چھو کر جانوروں کو سلادیتی ہے

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5نومبر۔2015ء)چین میں 5 سالہ بچی کو جادوگرنی کی طرح شہرت حاصل ہو رہی ہے۔ہان جیانگ نامی یہ بچی ہپناٹزم کی مدد سے جانوروں کو صرف چھو کر سلا دیتی ہے۔ پچھلے چند مہینوں سے چین کے مختلف شوز میں اس بچی کی پرفارمنس نے جج اور لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ہان کسی بھی جانور کو سلانے کے لیے اسے پکڑ کر الٹا لٹاتی ہے اور پھر اس کے پیٹ میں ہلکی کی ضربیں لگاتی ہیں، جس سے جانورسوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

ہان چیخ کر یا کوئی گھنٹی بجاکر جانوروں کو واپس بھی جگا سکتی ہے۔ گلوبل ٹائمز نے ہان کے اس عمل کی توجیح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اکثر جانور اپنے بچاؤ کےلیے مرنے کی اداکاری بھی کرتے ہیں، ہان نےکسی طرح وہ طریقہ سیکھ لیا جس سے جانور ایسا رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔ ہان کا کہنا ہےکہ ایک دفعہ اس کی کے جی کی کلاس میں ایک مینڈک لایا گیا تو اس نے مینڈک کو تھپک کر سلا دیا۔اس کے بعد اسے اپنی صلاحیتوں کا اندازہ ہوا۔ ہان سے بڑے کچھ دوسرے بچوں نے بھی جانوروں کو تھپک کر سلانے میں مہارت حاصل کر لی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu