تہران ،کے ایف سی کو ایک دن میں ہی بند کر دیا گیا۔ دلچسپ وجوہات

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 6 نومبر 2015 23:31

تہران ،کے ایف سی  کو ایک دن میں ہی بند کر دیا گیا۔ دلچسپ وجوہات

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6نومبر۔2015ء)تہران میں کھلنے والے کے ایف سی کو حکام نے بند کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کی آرائش سے امریکی تہذیب کا رنگ چھلکتا ہے۔ خود کو ”حلال کے ایف سی “ کہنے والا فاسٹ فوڈ پوائنٹ بھی لوگو کے طور پر کرنل سینڈر کی وہی تصویر استعمال کررہا ہے جو امریکی چین استعمال کرتی ہے۔ایرانی کے ایف سی نے صرف ایک دن تک کام کیا تھا، جس کے بعد اسے بند کر دیا گیا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکام کو فاسٹ فوڈ پوائنٹ کی آرائش پر تحفظات تھے، جو امریکی جھنڈے سے مشابہ تھی جس سے ایرانی تہذیب میں امریکی اثرات آ سکتے تھے۔ حلال کے ایف سی کے مالک کا کہنا ہے کہ فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو کاغذی کاروائی میں غلط فہمی کی بنیاد پر بند کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مالک نے فارس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اُن کا امریکی فاسٹ فوڈ چین سے کسی قسم کا الحاق نہیں۔

حلال کے ایف سی ترکی کا برانڈ ہے۔ یہ مسلمانوں کا برانڈ ہے، جس کی مارکیٹ میں بھی مسلمان اقوام شامل ہیں۔ ٹریڈ چیمبر آف ایران کے سربراہ علی فضلی نے ایرانی نیوز لبیر ایجنسی کو بتایا کہ حلال کے ایف کا تعلق امریکی کے ایف چین سے نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران میں کسی مغربی فاست فوڈ چین کی کوئی برانچ نہیں۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو جلد ہی قانونی طور پر سلجھالیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu