رستہ نہ ملے تو چوک کے چکر لگائیں اور ورلڈ ریکارڈ بنا لیں

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 14 نومبر 2015 21:29

رستہ نہ ملے  تو چوک کے چکر لگائیں اور ورلڈ ریکارڈ بنا لیں

کارمل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر۔2015ء) انڈیانا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک عجیب و غریب ریکارڈ بنایا ہے۔ اس نے سب سے زیادہ دیر تک چوک پر چکر لگا کر سب سے منفرد رلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ 13 اکتوبر کو سافٹ وئیر ڈیزائنر 64 سالہ اورن سانڈس نے اپنی 1987 ماڈل کی واکس ویگن میں مقامی چورائے پر ساڑھے تین گھنٹے تک چکر لگائے۔

(جاری ہے)

سانڈس کو یہ منفرد ریکارڈ بنانے کا خیال اس وقت آیا جب وہ اپنے کام پر جاتےہوئے رستہ بھول گیا۔

اس نے سوچا کہ دوسرے چکر میں کسی کو بھی نہیں معلوم ہوتا کہ یہ آپ کا پہلا چکر ہے یا دوسرا۔ سانڈس سے پہلے کبھی کسی نے اس طرح کا ریکارڈ نہیں بنایا ۔ سانڈس نے 3 گھنٹے 34 منٹ تک مقامی چوراہے پر چکر لگا کر یہ پہلا ریکار ڈ بنایا ہے۔ سانڈس کا ریکارڈ اگرچہ ریکارڈ سیٹر(RecordSetter) میں درج ہوچکا ہے مگر سانڈس نے ابھی تک اس حوالے سے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کا کوئی پروگرام نہیں بنایا۔

Browse Latest Weird News in Urdu