چور نے احساس جرم کی وجہ سے خودکشی کرلی

Ijaz Muhammad محمد اعجاز اتوار 15 نومبر 2015 14:44

چور نے احساس جرم کی وجہ سے خودکشی کرلی

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء)ہانگ کانگ کی ایک اداکارہ کی ذاتی معاون ،جس کا تعلق فلپائن سے تھا، نے بلڈنگ کی 21ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔مذکورہ معاون نے اداکارہ کے زیورات چرانے کا اعتراف کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 29 سالہ جونائس نے ٹی وی اور ریڈیو پر کام کرنے والی سیلیا سی کے 6لاکھ ہانگ کانگ ڈالر مالیت جواہرات چرائے تھے۔چوری پکڑی جانے پر اس نے ریوااسٹیٹ، یوان لانگ کی ایک بلڈنگ کے 21 ویں منزل پر واقع فلیٹ کے کچن کی کھڑکی سے کود کر خودکشی کر لی۔ طبی عملے نے موقع پر ہی جونائس کو مردہ قرار دے دیا جبکہ پولیس اس معاملے کو خودکشی کے طور پر دیکھ رہی ہے۔جونائس نے مرنے سے پہلے کسی قسم کی تحریر نہیں لکھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu