نوجوان نے اپنے پالتو زہریلے سانپ سے خود کو کٹواکر خودکشی کرلی

Ijaz Muhammad محمد اعجاز اتوار 15 نومبر 2015 14:45

نوجوان نے اپنے پالتو  زہریلے سانپ سے خود کو  کٹواکر خودکشی کرلی

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء)ایک نوجوان نے اپنے انتہائی زہریلے کوبرا سانپ سے خود کو کٹؤا کر خود کشی کر لی۔ آٹوپسی رپورٹ کے مطابق سانپ نے نوجوان کو کئی بار ڈنک مارا۔ 18 سالہ گرانٹ تھامپسن جولائی میں آسٹن ، ٹیکساس کے ایک پارکنگ لاٹ میں اپنی گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بے حس و حرکت پایا گیا تھا ۔گرانٹ کی گاڑی میں ٹارنٹو (ایک زہریلی بڑی مکڑی جس کے کانٹے سے ناچنے کا جنون پیدا ہو جاتا ہے)اور سانپوں کے پنجرے تھے تاہم سب سے زہریلے کوبرا کا پنجرہ خالی تھا۔

(جاری ہے)

اس زہریلے کوبرا کو دو دن بعد کچھ دور موجود گھاس میں سے پکڑ لیا گیا ۔ تمام سانپوں اور دوسرے حشرات کو حشرات کے ایک مرکز منتقل کر دیا گیا تھا۔ آٹوپسی رپورٹ کے مطابق گرانٹ نے سانپ کے کاٹنے کے وقت کوئی مزاحمت نہیں کی۔مرنے سے پہلے گرانٹ نے فیس بک پر ایک پوسٹ کی تھی، جس میں لکھا تھا آئی ایم سوری۔ میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ گرانٹ اپنے خاندانی پالتو جانوروں کے سٹور پر کام کرتا تھا اور اس میں خودکشی کا رحجان پایا جاتا تھا۔ ولیمسن کاؤنٹی کے جج نے گرانٹ کی موت کو خود کشی قرار دے دیا ہے۔گرانٹ کی ماں کا کہنا ہے کہ گرانٹ کو جانوروں سے بے انتہاء محبت تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu