15 دن کے بچے کے پیٹ ٹیومر نہیں ۔اس کا جڑواں بھائی تھا

Ijaz Muhammad محمد اعجاز اتوار 15 نومبر 2015 14:47

15 دن کے بچے کے پیٹ  ٹیومر نہیں ۔اس کا جڑواں بھائی تھا

ژینگژو، چین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء)چینی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دو ہفتے کے بچے کے پیٹ سے ٹیومر نکالنے کے لیے آپریشن کیا تو ٹیومر کی جگہ ایک اور بچے کا جنین نکل آیا۔جنین اسی بچے کے جڑواں کا تھا۔ چین کےصوبے ہینان کے پیپلز ہاسپیٹل نے بتایا کہ 15 دن کے بچے کی 6 نومبر کو سرجری ہوئی۔خیال تھاکہ اس کے پیٹ میں کوئی ٹیومر ہوگا مگر ڈاکٹر اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں ٹیومر کی جگہ ایک غیر نشوونما یافتہ جنین ملا۔

(جاری ہے)

اس ہسپتال نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اس جنین کے پاؤں بن چکے تھے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد بچہ صحت یاب ہو رہا ہے اور اسے جلد ہی ہسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ۔اس سال کے شروع میں لاس اینجلس میں ایک 26 سالہ عورت کے دماغ کے ٹیومر کا آپریشن کیا گیا تو وہاں بھی اس کے جڑواں کا جنین ملا۔ اس سال کے شروع میں ہانگ کانگ میں بھی ایک نوزائیدہ بچی پیدائشی طور پر حاملہ تھی۔ اس کے پیٹ میں بھی اس کے جڑواں کا جنین تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu