باربی ڈول کے اشتہار میں پہلی مرتبہ ایک لڑکا بھی ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 18 نومبر 2015 22:02

باربی ڈول کے اشتہار میں پہلی مرتبہ ایک لڑکا بھی ہے

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2015ء)گڑیاوں سے کھیلنا خالصتاً لڑکیوں کا کام ہے مگر باربی نے پہلی بار اپنے اشتہار میں ایک لڑکے شامل کر کے اسے لڑکوں کا کھیل بنانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ موسچینو باربی کے اشتہار میں ایک لڑکا بھی دو لڑکیوں کے ساتھ باربی سےکھیل کر یہ پیغام دے رہا ہے کہ باربی سے کھیلنے کےلیے جنس کی کوئی قید نہیں۔

(جاری ہے)

باربی نے گڑیا کے اشتہار میں لڑکے کو شامل کر کے اس تصور کی نفی کر ہے کہ گڑیا صرف لڑکیوں کے لیے ہوتی ہیں اور ایکشن ہیروز صرف لڑکوں کے لیے۔ اس اشتہار کو دیکھنے کے بعد شوشل میڈیا پر ایک شخص نے کمنٹ کیا کہ پچپن میں ، میں اپنی بہن کی باربی سے کھیلتا تھا، بعد میں مجھے بڑی شرمندگی ہوتی تھی، اب میں بہت خوش ہوں، بچوں کو بچہ ہی رہنے دینا چاہیے۔لڑکے بھی گڑیا پسند کرتے ہیں۔ ایک ویب سائٹ کے اس سوال کےجواب میں کہ کیا لڑکوں کو گڑیا ؤں سے کھیلنا چاہے، 85 فیصد افراد نے کہا ،ہاں لڑکوں کو بھی گڑیا سے کھیلنا چاہیے اس میں کوئی حرج نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu