فرانسیسی ائیر ٹریفک کنٹرول آج بھی ونڈوز 3.1 پر چل رہا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 18 نومبر 2015 22:02

فرانسیسی ائیر ٹریفک کنٹرول آج بھی ونڈوز 3.1 پر چل رہا ہے

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2015ء)ونڈوز 3.1 جو شاید کیش مشین نہ چلا سکے مگر اس پر فرانس کےایک ائیر پورٹ کاائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم چلتا ہے۔مائیکروسافٹ نے ونڈوز 3.1 کو 90 کی دہائی کے شروع میں متعارف کرایا تھا مگر یہ آج بھی فرانس کے اورلے ائیر پورٹ کا ائیر ٹریفک کنٹرول سنبھال رہی ہے۔

(جاری ہے)

پچھلے ہفتے ائیرپورٹ پر کچھ مسائل کی وجہ سے پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تو فرنچ ائیر ٹریفک کنٹرول یونین کے سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ تاخیر کی وجہ ائیر ٹریفک کا سافٹ وئیر ہے جو ونڈوز 3.1 پرچلتا ہے۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اب مسائل پیدا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس اس آپریٹنگ سسٹم اور سافٹ وئیر کے ماہر افراد کی کمی ہے۔ائیر پورٹ کے پاس پیرس میں صرف 3 افراد ایسے ہیں جو اس سافٹ وئیر میں مہارت رکھتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu