اب کریں گے بچے اور بھریں گے والدین۔ امریکی ٹاؤن نے قانون نافذ کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 22 نومبر 2015 17:24

اب کریں گے بچے اور بھریں گے والدین۔ امریکی ٹاؤن نے قانون نافذ کر دیا

پلوور، ونسکونسن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء)پلوور پولیس چیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے سکول میں بدمعاشی کرنے یا دوسرے بچوں کو تنگ کرنے والے بچوں کے والدین کو 124 ڈالر جرمانہ کرنے کا قانون پاس کیا ہے ۔پولیس چیف کا کہنا تھا کہ بچوں کی پرورش والدین کی ذمہ داری ہوتی ہے، اس لیے جرمانہ بھی انہیں ہی دینا ہوگا۔ پلوور پولیس چیف ڈین آلٹ نے اس قانون کی تجویز دی تھی، جسے ٹاؤن نے دو ہفتے پہلے منظور کر لیا۔

ڈین کا کہناتھا کہ ایسے بچوں کے والدین سے، جو90 دن میں ایک سے زیادہ مرتبہ سکول میں کسی کو تنگ کریں گے، 124 ڈالر وصول کیےجائیں گے۔ ڈین کا کہنا تھا کہ یہ سکول کی ذمہ داری نہیں ہوتی کہ وہ بچوں کی پرورش کریں۔ سکول کا کام بچوں کو پڑھانا ہوتا ہے۔نہ ہی یہ پولیس کا کام ہوتا ہےکہ وہ آپ کے بچوں کی پرورش کرے۔

(جاری ہے)

یہ والدین کا ہی کام ہوتا ہے۔ ڈین کا کہنا ہے کہ اس قانون کی تجویز دیتے ہوئے انہیں خود کشی کے اعداو شمار بھی ذہن میں تھے۔

اعداز و شمار کے مطابق خودکشی کی وجوہات میں سکول کے جھگڑے کا بھی ہاتھ ہوتا ہے۔ڈین کا کہنا تھا کہ والدین کو اپنے بچوں کےلیے مثال بننا چاہیے۔ڈین نے کہا کہ اگر میرے بچے کسی کی کوئی چیز توڑ دیں تو اس کے لیے بطور والد میں بھی ذمہ دار ہوں گا۔ پلوور کے سکولوں اور دیگر افراد نے اس نئے قانون کو سراہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu