زیر تعمیر عمارت سے 100 سالہ اژدھے کی دریافت

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 18 دسمبر 2015 12:41

زیر تعمیر عمارت  سے 100 سالہ اژدھے کی دریافت

چین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر2015ء)چین کے صوبے یوننان کے شہر چوژیانگ میں تعمیراتی کمپنی کے مزدوروں کو عمارت کی سائٹ کے پاس سے ہی ایک بڑا اور عظیم الجثہ اژدھا ملا ہے۔اس اژدھے کی عمر 100 سال سے زیادہ ہے۔سی سی ٹی وی کے مطابق پائے جانے والے اژدھے کی لمبائی 3.76 میٹر ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس کی عمر کا اندازہ 100سال سے زیادہ لگایا گیا ہے۔ کچھ لوگوں کو شک ہے کہ سی سی ٹی وی کے ماہرین نے اژدھے کی عمر کا درست اندازہ نہیں لگایا ہے۔ ااس کی وجہ اژدھوں کی اوسط عمر ہے۔ژدھوں کی اوسط عمر 20 سے 30 سال ہوتی ہے، کہا جا رہا ہے کہ موجودہ عمر رسیدہ ترین زندہ اژدھا40 سال کا ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ پائے جانے والے اژدھے وکو قدرتی ماحول میں چھوڑیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu