100 سال قبل کی گئی آئن سٹائن کی ناقابل یقین پیش گوئی سچ ثابت

100 سال قبل کی گئی آئن سٹائن کی ناقابل یقین پیش گوئی سچ ثابت

تاریخ میں پہلی مرتبہ ثقلی امواج(Gravitational waves) کا وجود آج ثابت ہو گیا ہے۔ اس معاملے سے جڑے سائنسدانوں‌کا کہنا ہے کہ آج یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ثقلی امواج کی تصدیق سے تمام مبینہ افواہیں سچ ثابت ہو گئی ہیں۔
تاریخ میں آج تک ثقلی امواج یا گریویٹیشنل ویوز کی پہلے کوئی مثال موجود نہیں تھی۔ اس کے ثابت ہونے سے البرٹ آئن سٹائن کے عمومی نظریہ اضافت کے آخری حصوں میں سے ایک حصہ بھی ثابت گیا۔


ثقلی امواج کی تصدیق سے ثابت ہوگیا کہ ہم ابھی تک درست سمت میں کام کر رہے ہیں۔
کولمبیا یونیورسٹی کے ایک طبعیات دان سزابی مارکا کے مطابق ثقلی امواج خلائی وقت کی چادر پر بنی سلوٹیں یا لکیریں ہیں۔ آئن سٹائن نے 100سال پہلے ان کے بارے میں پیش گوئی کی تھی۔یہ لہریں بلیک ہولز کی پیدائش اور ٹکراؤ کے نتیجے میں پیدا ہوکر دور دراز کی کہکشاؤں تک پہنچ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)


بلیک ہولز اس کائنات کے کثیف ترین اور کشش ثقل کے لحاظ سے طاقتور ترین اجسام ہوتے ہیں۔ اسی لیے ہم زمین سے بھی کسی دوردراز کی کہکشاؤں میں ہونے والے بلیک ہولز کے ٹکراؤ کےنتیجے میں پیدا ہونے والی ثقلی موج کا پتہ چلا سکتے ہیں۔نیوٹرون ستاروں اور بڑے ستاروں کے ٹکراؤ سے بننے والے سپر نوا سے بھی ایسی لہریں خارج ہوتی ہے، جن کا زمین سے پتہ چلایا جا سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 11/02/2016 - 21:31:43

Your Thoughts and Comments