سابق میئر کو لائبریری کی کتاب واپس کرنے میں 72سال لگ گئے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 25 فروری 2016 06:13

سابق میئر کو لائبریری کی کتاب واپس کرنے میں 72سال لگ گئے

باؤنڈ بروک، نیوجرسی۔ ایک سابق میئر نے لائبریری کو واجب الادا کتاب 72سال کی تاخیر سے واپس کر دی۔ یہ کتاب اس کی بیٹی نے گھر کے بالاخانے سے ڈھونڈی تھی۔
باؤنڈ بروک کے سابق میئر84سالہ فرینک ریان نے فٹ بال تھرو دی ائیرز نامی کتاب باؤنڈ بروک میموریل لائبریری کو واپس کر دی ہے۔ کتاب کی واپسی کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
فرینک کی بیٹی کو یہ کتاب دسمبر میں ملی تھی جسے اب واپس کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فرینک کا کہنا ہے کہ کتاب ملتے ہی پہلا خیال یہی آیا کہ اگر اب میں نے اسے واپس کیا تو پولیس مجھے جیل میں ڈال دے گی، اسی لیے اس کی واپسی میں دو ماہ مزید لگا دئیے، تاہم فرینک کا ڈر بے بنیاد نکلا، لائبریری نے کتاب کی واپسی کےلیے ایک تقریب منعقد کی، جس میں موجودہ میئر، پولیس چیف اورفرینک کے شتے داروں سمیت بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔ لائبریری کا کہناہےکہ اس کتاب کو واپس پا کر وہ بہت خوش ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu