لاٹری میں جج کا انعام نکلا 291 ملین ڈالر اور اس کے بھائی کا۔۔۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 9 مارچ 2016 09:14

لاٹری میں جج کا انعام نکلا 291 ملین ڈالر اور اس کے بھائی کا۔۔۔۔۔

تالاہاسی، فلوریڈا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ دونوں خاندان ایک ساتھ کھاتے ہیں اور ایک ساتھ رہتے ہیں اب سن لیجیے کہ دونوں خاندان ایک سالتھ لاٹری بھی کھیلتے ہیں، تاہم یہ ضروری نہیں کہ اُن کے آپس کے پیار کا ان دونوں کی قسمت پر ایک سا اثر پڑے۔
پچھلے ہفتے دو بھائیوں نے سن شائن سٹیٹ سے پنسلوینا آتے ہوئے لاٹری ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اتقاق میں برکت کی وجہ سے اس فیصلے کا نتیجہ تو کافی اچھا برآمد ہوا مگر صرف ایک بھائی کے حق میں۔

جیمز سٹاکلاس نے لاٹری میں 290 ملین ڈالر جیتے ، جبکہ اس کے بھائی باب کی قسمت میں صرف 7 ڈالر لکھے تھے۔
67سالہ جج جیمز کا کہنا ہے کہ وہ کبھی کبھار لاٹری خریدتا ہےاس دفعہ بھی خریدی اور جیت گیا۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ اس جیت کے بعد دونوں بھائیوں میں مزید پیار بڑھے گا یا حسد پیدا ہواجائے گا، تاہم فیس بک پر شیئر کی ہوئی تصویر سے پتا چلتا ہے کہ دونوں بھائیوں میں ابھی بھی بہت اچھے تعلقات ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu