چڑیا گھر کا مالک بھوک سے مرتے جانوروں کو فروخت کرنے پر مجبور

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 9 مارچ 2016 10:23

چڑیا گھر کا مالک بھوک سے مرتے جانوروں کو فروخت کرنے پر مجبور

غزہ کے ایک چڑیا گھر کا مالک اپنے بھوک سے مرتے جانوروں کو فروخت کرنے پر مجبور ہے۔
محمد عویدا کا چڑیا گھر جنوبی فلسطین کے علاقے خان یونس میں ہے۔کبھی اس کا چڑیا گھر اچھا خاصا چلتا تھا ، اس کے پاس سینکڑوں جانور تھے۔

(جاری ہے)

2014 میں ہونے والی جنگ میں 200 جانورو سرنگوں کے ذریعے مصر سمگل کر دئیے گئے، اس کے بہت سے جانور بھوک سے مرگئے۔ اپنے چار دن سے بھوکے شیر کے پنجرے کے پاس بیٹھ کر اس نے بتایا کہ وہ اپنے جانوروں کی زندگی بچانے کےلیے انہیں فروخت کرنا چاہ رہا ہے، اس کی فلسطین کے ایک شخص سے بات چیت چل رہی ہے۔ محمد عویدا نے بتایا کہ وہ اپنے شیر کے 23000 ڈالر مانگ رہا ہے۔ محمد عویدا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوسرے تمام جانوروں کو بھی فروخت کر دے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu