پینگوئن ہر سال 5000 میل تیر کر اپنے محسن سے ملنے آتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 10 مارچ 2016 03:58

پینگوئن ہر سال 5000 میل تیر کر اپنے محسن سے ملنے آتا ہے

یہ کہانی ہے جنوبی امریکا کے ایک پینگوئن کی۔ برازیل کے ساحل پر ایک پینگوئن 5ہزار میل تیر کر اپنے محسن سے ملنے آتا ہے۔ کئی سالوں سے پینگوئن کی یہی روٹین ہے۔
ریوڈی جنیرو، برازیل کے مضافات کے ساحلی گاؤں میں رہنے والے71سالہ جواؤ پیریرا ڈی سوزا کو 2011 میں ساحل پر ایک قریب المرگ پینگوئن ملا یہ پینگوئن تیل میں لتھڑا ہوا تھا۔ جواؤ نے اس پر سے تیل صاف کیا، اسے کھانے کو مچھلی دی تاکہ اس کی طاقت بحال ہو۔

جواؤ نے پینگوئن کو ڈنڈم کا نام دیا۔ایک ہفتے کے بعد جواؤ نے ڈنڈم کو آزاد کرنے کی کوشش کی مگر پینگوئن نے جانے سے انکار کر دیا۔وہ جواؤ کے پاس 11 مہینوں تک رہتا رہا۔پھر ایک دن وہ جواؤ کو چھوڑ کر چلا گیا۔
کچھ ماہ کے بعد ڈنڈم پھر ساحل پر نظر آیا تو ماہی گیر اسے جواؤ تک لے آئے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد گزشتہ 5 سالوں سے ڈنڈم 8 ماہ جواؤ کے پاس گزارتا ہے اور باقی 4 ماہ افزائش نسل کے لیے ارجنٹائن اور چلی کے ساحلوں پر چلا جاتا ہے۔

خیال ہے کہ 5000 ہزار میل کا یہ فاصلہ وہ صرف اپنے محسن سے ملنے کےلیے تیر کر طے کرتا ہے۔جواؤ کا کہنا ہے کہ مجھے ڈنڈم سےمحبت ہے اور اسے بھی مجھ سے محبت ہے۔ ہر سال لوگ کہتےہیں کہ ڈنڈم واپس نہیں آئے گا مگر وہ پھر واپس آجاتا ہے۔ڈنڈم ہر سال جون میں واپس آتا ہےا ور فروری میں چلا جاتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu