کرنسیوں کے نام کیسے رکھے گئے؟

Ameen Akbar امین اکبر منگل 22 مارچ 2016 17:44

کرنسیوں کے نام کیسے رکھے گئے؟

کرنسیوں کے نام سدا سے ایسے ہی نہیں تھے جیسے ہم آجکل استعمال کرتے ہیں۔ بہت سے نام مختلف زبانوں کے مختلف الفاظ کی بگڑی ہوئی شکل ہیں جبکہ بہت سے ناموں کو دوسری زبانوں کےا لفاظ سے ہی اخذ کر نے اپنی زبان میں شامل کر لیا گیا ہے۔دنیا میں رائج مختلف کرنسیوں کے نام رکھے جانے کی کہانی کچھ اس طرح سےہیں۔

ڈالر
ڈالر دنیا میں سب سے زیادہ جانے جانی والی کرنسی ہے۔

امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، فجی، نیوزی لینڈ اور سنگا پور کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے ممالک میں بھی ڈالر بطور کرنسی استعمال ہوتا ہے۔
اس کی ابتدا کے حوالے سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اسے سلووینین tolarسے اخذ کیا گیاہے، جسے ایک سکے Joachimsthaler سے لیا گیا۔ Joachimsthaler کو مختصراً Thaler(یا daler) کا نام دیا گیا۔

(جاری ہے)

جلد ہی یہ اصطلاح ڈچ اور دوسری زبانوں میں استعمال ہونے لگا۔

1792 میں اسے امریکا کی مالیاتی اکائی کے طور پر اپنا لیا گیا۔

دینار
دینار(dinar) بہت سے ممالک، جیسے اردن، سربیا اور کویت وغیرہ ، میں رائج ہے۔ اس کے ماخذ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ لاطینی denarius سے آیا ہے، جو چاندی کے قدیم رومی سکے کا نام ہے۔

روپیہ
پاکستانی Rupee یا روپیہ سنسکرت کے لفظ Rupya سے آیا ہے، جس کا مطلب خالص ٹھوس چاندی ہوتا ہے۔

انڈونیشیا کی کرنسی Rupiah کا نام بھی بھی سنسکرت کےروپیا سے اخذ کیا گیاہے۔

رینڈ
جنوبی افریقا کی کرنسی Rand کا نام Witwatersrand پررکھا گیا ہے، جو جوہانسبرگ کے مضافات میں واقع ایک علاقہ ہے۔ یہ علاقہ اپنے سونے کےذخائر کی وجہ سے مشہور ہے۔

پولینڈ کی کرنسی zloty
پولینڈ کی کرنسی zlotyکا نام پولش زبان کے ایک لفظ، جس کا مطلب سونا ہوتا ہے، سے اخذ کیا گیا ہے۔



ہنگری کی کرنسی forint
ہنگری کی کرنسی forint کا نام اطالوی fiorino سے اخذ کیا گیا ہے، جو فلورنس، اٹلی میں سونے کے سکے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ اس سکے پر ایک پھول ،fiore کی مہر کھدی ہوتی تھی۔برطانیہ میں 1971تک رائج سکے florin کی ابتدا بھی یہی تھی۔

یوان، ین ، وون
چینی یوان元، جاپانی ین円 اور کورین وون원 کی ابتدا ایک چینی حرف圓 سے ہوئی ہے،جس کا مطلب گول یا گول سکہ ہوتا ہے۔

چین میں ڈالر کا ترجمہ بھی یوان کیا جاتا ہے۔

کرونا
سوئڈش krona، نارویجن krone، ڈینش krone، آئس لینڈ króna، چیک koruna اور ایسٹونین kroon(جسے یورو سے بدل دیا گیاہے) لاطینی corona جس کا مطلب تاج یا کراؤن ہوتا ہے، سے اخذ کیے گئے ہیں۔

ریال
سپین کی سابقہ کرنسی real کا نام لاطینی regalis ، جس کا مطلب شاہی ہوتا ہے، سے اخذ کیا گیا ہے۔

اسی لفظ سے مشرق وسطیٰ کے بہت سے ممالک کی کرنسی جیسے عمانی اور ایرانی rial، قطری، سعودی اور یمنی riyal کے نام اخذ کیے گئے ہیں۔

مارک، پیسواورروبل
جرمنی اور فن لینڈ میں اب تو یورو استعمال ہو رہے ہیں مگر اس کی سابقہ کرنسی mark یا markka اصل میں وزن کی اکائی ہیں۔سپین میں استعمال ہونے والا peso بھی وزن کا مترادف ہے۔
روسی روبل یا рубль پہلے بیلاروس میں استعمال ہوتے تھے، جو اصل میں چاندی کے وزن کے لیے استعمال ہوتے تھے۔



پاؤنڈ
برطانوی پاؤنڈ یا پاؤنڈ سٹرلنگ لاطینی pondus وزن ہے جبکہ سٹرلنگ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اسے لٹل سٹار سے اخذ کیا گیا ہے، کیونکہ بہت سے سکوں پر چھوٹا ستارہ بنا ہوتا تھا۔

لیرا
اطالوی اور ترکی کا liraalso اصل میں لاطینی libra سے اخذ کیا گیا ہے، جس کا مطلب پاؤنڈ ہوتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu