پرائمری سکول میں گالف کو لازمی کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 25 مارچ 2016 15:00

پرائمری سکول میں گالف کو لازمی کر دیا گیا

ایک چینی پرائمری سکول نے بچوں کے لیے گالف کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کھیلوں کو عام لوگوں تک فروغ دینا ہے۔ چین میں کھیلوں کو امیروں کے لیے مخصوص سرگرمی سمجھا جاتا ہے،لیکن اب عام بچے بھی گالف جیسا مہنگا کھیل سیکھ سکیں گے۔
چین کے حکومتی اخبار چائنا ڈیلی کے مطابق ایکسپیریمنٹل سکول آف فارن لینگوئج، شنگھائی کے 400 طلباء کے لیے گالف سیکھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


سکول کے پرنسل ژیا ہیپنگ کے مطابق گالف ایک ہائی کلاس کھیل نہیں ، اس مقبول کھیل تک سب کی رسائی ہے۔
شنگھائی کے سکول میں 7 اور 8سال کے بچوں کے لیے گالف کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق یہ پہلا پبلک سکول ہے جہاں گالف کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ اس سے پہلے کئی پرائیویٹ سکولوں نے اپنے کورسز میں گالف کو شامل کیا ہوا ہے۔
چین کی ایک سپورٹس منجمنٹ فرم فارورڈ گروپ کے تخمینے کے مطابق 2014 میں 410000 افراد نے سال میں 8 یا اس سے زیادہ بار گالف کھیلی جبکہ 2015 میں یہ تعداد کم ہو کر 390000 ہوگئی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu