خود کو انتہائی مضحکہ خیزانداز میں فوٹو شاپ کرنے والی لڑکی کے خواب سچ ہوگئے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 26 مارچ 2016 20:23

خود کو انتہائی مضحکہ خیزانداز میں فوٹو شاپ کرنے والی لڑکی کے خواب سچ ہوگئے

کینیا سے تعلق رکھنےو الی لڑکی سیو گاٹ چین کی سیر کرنا چاہتی تھی تاہم ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے اس نے اپنا شوق پورا کرنے کےلیے عجیب طریقہ اپنایا۔سیو نے اپنی تصویر کو چین کے مختلف مقامات کی تصاویر پر فوٹوشاپ کر لیا، فوٹو شاپ کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے سیو اپنی تصویر کو مہارت کے ساتھ فوٹو شاپ نہ کر سکی اور اس سے کافی مضحکہ خیز تصاویر بن گئیں۔

اب سیو سچ مچ میں چین کی سیر کرنے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)


سیو کی جعلی تصاویر جب انٹرنیٹ پرشیئر ہونا شروع ہوئی تو فوٹو شاپ کے دوسرے ماہرین نے بھی ان میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیا، لوگوں نے سیو کی تصویر کو مختلف ممالک کے پس منظر میں فوٹو شاپ کر کے پھیلانا شروع کر دیا۔
سینکڑوں افراد کی طرف سے ازراہ مذاق پھیلائی ہوئی تصاویر جب ایک کاروباری شخص، سام گیچورو ، تک پہنچی تو اس نے سیو کی حسرت پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سام نے سیو کو چین اور دوسرے مقامات پر بھیجنے کا بندوبست کر دیا۔
سیو ابھی تک اپنے ڈریم ٹرپ پر نہیں گئی، ابھی وہ پاسپورٹ بنوانے میں مصروف ہےتاہم ٹوئٹر پر سینکڑوں افراد اس کی فوٹو شاپ تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ اس دورے کے بعد سیو اپنی اصل تصاویر شیئر کرے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu