300دانت رکھنے والا حیرت انگیز بچہ

Ameen Akbar امین اکبر منگل 29 مارچ 2016 20:42

300دانت رکھنے والا حیرت انگیز بچہ

9سالہ جان کرس کارل کوئیرانٹو کا تعلق سیبو، فلپائن سے ہے۔ جان کرس کے منہ میں 32 نہیں، 64 نہیں بلکہ 300 دانت تھے۔ جان کے دانت صرف جبڑوں پر ہی نہیں بلکہ اس کے پورے منہ میں لگے ہوئے تھے۔ جان کے اتنے زیادہ دانت اس کے لیے باعث فخر نہیں بلکہ باعث تکلیف بن گئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے ایک آپریشن کر کے جان کے 40دانت نکال دئیے ہیں، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جان کے منہ کے تمام غیر ضروری دانت نکالنے کے لیے اس کے 7 مزید آپریشنز ہونگے۔


جان کرس جب 2سال کا تھا تو اس کے منہ میں 20 کی بجائے 50دانت تھے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کے منہ میں دانتوں کی تعداد بڑھتی رہی جو 9سال کی عمر میں 300ہوگئی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جان کو ہائپر ڈونٹیا کی بیماری ہے۔ اس بیماری میں منہ غیر معمولی طور پر بہت زیادہ دانت نکل آتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu