اچانک نمودار ہونے والا گڑھا ہزاروں مچھلیاں نگل گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 1 اپریل 2016 17:49

اچانک نمودار ہونے والا گڑھا ہزاروں مچھلیاں نگل  گیا

بائیشاٹاؤن، گوانشی، چین کا ایک کسان نیند سے جاگا تو اسے حیرت کا شدید جھٹکا لگا۔اس نے دیکھا کہ زمین میں بننے والا گڑھا(سنک ہول) اس کی ہزاروں مچھلیاں نگل چکا ہے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق یانگ نام کے ایک کسان کے تالاب میں راتوں رات ایک گڑھا بن گیا۔

(جاری ہے)

یانگ کا کہنا ہے کہ علی الصبح 4 بجے اس نے تالاب میں پانی کی سطح میں کمی محسوس کی۔9بجے تک تالاب کا سارا پانی اور مچھلیاں اس گڑھے میں بہہ گئیں۔
یانگ کا کہنا ہے کہ ایسے لگتا ہے جیسے مچھلیوں کے پر نکل آئے ہوں اور وہ تالاب سے ہوا میں اڑ گئیں۔
چین میں اس سے پہلے بھی زمین میں گڑھے نمودار ہوتے رہتے ہیں۔ پچھلے سال اگست میں ایک بس سٹاپ کے پاس گڑھا نمودار ہوا اور 5 افراد کو نگل گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu