سعودی شہزادے کی گولڈ پلیٹڈ گاڑیوں کا مقابلہ لندن کے نوجوان نے صرف 25پاؤنڈ خرچ کر کے کیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 2 اپریل 2016 04:15

سعودی   شہزادے  کی گولڈ پلیٹڈ گاڑیوں کا  مقابلہ لندن کے نوجوان نے صرف  25پاؤنڈ خرچ کر کے کیا

سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادہ ترکی بن عبداللہ اکثر یورپ میں گھومنے جاتے رہتے ہیں مگر ان دوروں میں ان کے ساتھ کوئی اور ہو نہ ہو، اُنکی چار گولڈ پلیٹڈ کاریں لازمی ہوتی ہیں، جن کی مالیت ایک ملین پاؤنڈز سے بھی کہیں زیادہ ہے۔شہزادہ ترکی بن عبداللہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنے دوروں کی تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔اُن کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ا نہیں صحرا میں 3لاکھ 70پاؤنڈ کی6وہیل مرسیڈیز جی 63 میں ایک اونٹ کا پیچھا کرتے دکھایا گیا ہے۔

چند ہفتوں پہلے کے ایک کلپ میں انہیں3لاکھ 50ہزار پاؤنڈ کی لامبورگینی ایونٹاڈور ایس وی میں مغربی لندن میں دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں ان کے پیچھے ان کی دوسری سونے کی گاڑیوں میں انکے دوستوں کو دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں ایک زندہ چیتے کو اُن کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر کھڑے دکھایا گیا ہے۔
ترکی بن عبداللہ کی پوسٹ کی ہوئی بہت سی تصاویر میں اُن کی گاڑیوں کو لندن، پیرس اور دوبئی کی انتہائی مہنگی جگہوں پر پارک کیے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اندازہ ہے کہ شہزادہ ترکی بن عبدللہ کی گاڑیوں کے لندن تک یک طرفہ سفر ی اخراجات 20ہزار پاؤنڈ سے زیادہ ہوتے ہونگے۔
شہزادہ ترکی بن عبداللہ اس دفعہ لندن پہنچے تو حسب معمول لندن والے ان کی امارت سے بہت متاثر ہوئے اور سیاحوں نے اُن کی گاڑیوں کی تصاویر بنائی۔ اگر اُن کی گاڑیوں سے کوئی متاثر نہیں ہوا تو وہ لندن سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان، سین پاؤل ڈورن، تھا جس نے سونے کی مہنگی گاڑیوں کے مقابلے میں اپنی گاڑی کوپرکشش بنانے کے لیے ذرا سستا طریقہ اختیار کیا مگر پھر بھی بہت کامیاب رہا ۔

سین نے صرف 25پاؤنڈ کے سونے کے ورق خریدے اور اپنی 2002 Ford Ka پرلگادئیے۔ سین نے یہیں پر بس نہیں کیا۔ اس نے اپنی گاڑی کو شہزادہ ترکی بن عبداللہ کی سونے کی گاڑیوں کے بیچ میں پارک کیا اور وہ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ایک ویڈیو میں سین کو اپنی گاڑی گولڈ پلیٹڈ گاڑیوں کے بیچ پارک کرتے اور پھر اسے لندن میں گھومتے دکھایا گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu