دنیا کے 25ا میرترین ممالک

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 2 اپریل 2016 08:29

دنیا کے 25ا میرترین ممالک

امیر ترین ممالک کی فہرست میں پھر سے چھوٹے ممالک سرفہرست رہے۔گلوبل فنانس میگزین کے مطابق سرفہرست 3ممالک اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
امیر ممالک کی اس فہرست کو ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے ڈیٹا کی مدد سے مرتب کیا گیاہے۔ امیر ترین ممالک کے لیے جی ڈی پی اور فی کس آمدن کو بنیاد بنایا گیا ہے۔امیر ترین 25 ممالک میں سے 12یورپ میں ہیں۔ امریکا اور کینیڈا 25ممالک میں شامل ہیں مگر برطانیہ 27ویں نمبر پر ہے۔ 185 ممالک کی اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 134واں (4,943.26 ڈالر)اور بھارت کا 125 واں (6,176.29 ڈالر )ہے۔بہت سے چھوٹے ممالک جیسے لیختینستائن، ناؤرو، ویٹی کن سٹی، موناکو، سان مارینو اور اینڈورا وغیرہ اس فہرست میں شامل نہیں ہٰیں۔

(جاری ہے)

جی ڈی پی فی کس کے ساتھ 25امیر ترین ممالک درج ذیل ہیں۔
1.

قطر(146,011 ڈالر)
2. لکسمبرگ(94,167ڈالر)
3. سنگا پور(84,821ڈالر)
4. برونائی(80,335ڈالر)
5. کویت(71,600ڈالر)
6. ناروے(67,619 ڈالر)
7. متحدہ عرب امارات(67,201 ڈالر)
8. ہانگ کانگ(57,676 ڈالر)
9. ریاست ہائے متحدہ(57,045 ڈالر)
10. سوئزرلینڈ(56,815ڈالر)
11. سعودی عرب(56,253 ڈالر)
12. بحرین(52,830ڈالر)
13. نیدرلینڈ(48,797ڈالر)
14. آئرلینڈ(48,786ڈالر)
15. آسٹریلیا(48,288ڈالر)
16. آسٹریا(46,906ڈالر)
17. سوئیڈن(46,386ڈالر)
18. جرمنی(46,165ڈالر)
19. تائیوان(45,996ڈالر)
20. کینیڈا(45,981ڈالر)
21. ڈنمارک(45,800ڈالر)
22. عمان(44,903ڈالر)
23. آئس لینڈ(44,575ڈالر)
24. بیلجیئم(42,923ڈالر)
25. فرانس(41,396ڈالر)

Browse Latest Weird News in Urdu