کمبل میں چہرہ چھپائے چور سی سی ٹی وی میں پکڑا گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 5 اپریل 2016 10:07

کمبل میں چہرہ چھپائے چور سی سی ٹی وی میں پکڑا گیا

چوری کے لیے جانے والا چور، جائے واردات پر اپنا نقاب لے جانا بھول گیا تو اس نے چہرہ چھپانے کےلیے انوکھا طریقہ اپنایا۔ اس نے بچے کا کمبل منہ کےگرد لپیٹا اور اپنا کام مکمل کرنے لگا۔

(جاری ہے)


آکلینڈ، نیوزی لینڈ کے مضافات میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ پولیس کو مل گئی ہے، جس میں چور کو کمبل منہ کے گرد لپیٹے چوری کرتے دکھایا گیا ہے۔
پولیس نے اس ویڈیو کو فیس بک کے ذریعے پوسٹ کر کے عوام سے چور کو شناخت کرنے کی اپیل کی ہے ۔

Browse Latest Weird News in Urdu