حٰیرت انگیز کچھوا ، جس کے 2سر ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 اپریل 2016 10:28

حٰیرت انگیز کچھوا ، جس کے 2سر ہیں

ایک کچھوے کا مالک اس وقت حیران رہ گیا، جب اس کے ہاں 2سروں والا کچھوا پیدا ہوا۔ اس شخص نے 6 ماہ کے 2سروں والے کچھوے کو ابھی تک کوئی نام نہیں دیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ کچھوا بالکل صحت مند ہے۔ اس کے دونوں سر آرام سے حرکت کرتے ہیں۔ کچھوا اپنے دونوں منہ سے خوراک کھاتا ہے۔ اس کی چاروں آنکھیں بھی ٹھیک کام کرتی ہیں۔

(جاری ہے)


کچھوے کی اس انفرادیت کے باوجود اس کے مالک جیو آرمنسارے کا کہنا ہےکہ اس کا کچھوا نارمل زندگی گزارے گا۔


جکارتا، انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا جیوآرمنسارے اس کچھوے کو اپنے بچوں کی طرح رکھتا ہے۔کچھوے کا تعلق جس نسل سے ہے اسے Red ear slider کہا جاتا ہے۔اس نسل کے کچھوؤں کے کانوں کے گرد سرخ دھاریاں ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کا نام ریڈ ائیر سلائیڈر رکھا گیا ہے۔ اس نسل کے کچھوؤں کی عمر 30سے 40سال تک ہوتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu