چیوی ، سب سے زیادہ زہر پیدا کرنے والا کوبرا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 7 اپریل 2016 09:27

چیوی ، سب سے زیادہ زہر پیدا کرنے والا کوبرا

دنیا کی خطرناک ترین ملازمتوں یا پیشوں میں سے ایک سانپوں سے زہر نکالنا ہے۔ اس کام میں اعتماد اور تجربہ بے حد ضروری ہے۔اس پیشے کی خطرناکی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آسٹریلیا میں سانپوں کے ڈسنے کے 2000 واقعات رپورٹ ہوتے ہیں ، جن میں سے 300 واقعات کا نشانہ سانپوں کا زہر نکالنے والے بنتے ہیں۔ بعض دفعہ تو سانپ اتنے زہریلے ہوتے ہیں ڈسے جانے کے بعد زہر نکالنے والے منٹوںمیں مر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں سانپوں کا زہرنکالنے والے ایک شخص نے ایک سانپ سے زیادہ زہر نکالنے کا ریکارڈ بنا لیاہے ۔
آسٹریلیا ریپٹائل ہاؤس میں ڈھائی میٹر لمبے چیوی نام کے براؤن کوبرا کے منہ سے عام زہریلے ڈنک کے مقابلے میں دوگنا زہر نکال لیا گیا۔اس سانپ کا زہر نکالنے کے لیے ریپٹائل ہاؤس کے ملازمین نے خصوصی انتظامات کیے تھے۔ سانپ کا زہر نکالنے کے بعد زہر کو خشک کر لیا گیا اور پھر اس سے تریاق بنانے والے ادارے کو بھیج دیا گیا۔
اس ریپاٹائل ہاؤس میں اب تک ایک سانپ سے زیادہ سے زیادہ 1.3 گرام خشک زہر نکالا گیاتھا، تاہم چیوی نے سب کا ریکارڈ توڑ دیا۔ چیوی سے 1.5گرام خشک زہر نکالا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu