چور نے 30 سال پہلے چرایا ہوا سائن بورڈ معافی نامے کے ساتھ واپس کردیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 8 اپریل 2016 14:00

چور نے 30 سال پہلے چرایا ہوا سائن بورڈ معافی نامے کے ساتھ واپس کردیا

نیو سمرنا بیچ، فلوریڈا۔ایک پراسرار چور نے 30سال پہلے چرایا ہوا سائن بورڈ معافی نامے اور 50ڈالر کے ساتھ واپس بھجوا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیو سمرنا بیچ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے فیس بک پیج پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں ایک سائن بورڈ دکھایا گیا ہے۔ اس سائن بورڈ پر Say No to Drugs لکھا ہوا ہے۔پولیس کو یہ سائن بذریعہ ڈاک ملا تھا، جس کے ساتھ ایک نوٹ اور 50 ڈالر بھی تھے۔

(جاری ہے)

اس نوٹ پر لکھا ہے کہ فادرز آف این ایس بی، پلیز اس سائن بورڈ کو وصول کر لیں اور اس کو واپس لگانے کے لیے فنڈز بھی ، اس کے ساتھ ساتھ میری معافی بھی۔ 80 کی دہائی کے آخر میں کسی وقت جوانی کے جوش میں، میں نے اس سائن بورڈ کو چرایا تھا۔مجھے معاف کر دیجیے گا۔
پولیس نے بتایا کہ اس پیکٹ کے ساتھ 50ڈالر کا منی آرڈر بھی تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس سائن بورڈ کو ابھی تک کہیں بھی لگانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، ہو سکتا ہے اسے پولیس سٹیشن میں ہی بطور یادگار کے رکھاجائے، جو یاد دلائے کہ انسان کس طرح بدل سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu