چوروں نے بنک کے جدید سیکورٹی الارم سے بچنے کا طریقہ متعارف کرادیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 15 اپریل 2016 00:35

چوروں نے بنک کے جدید سیکورٹی الارم سے بچنے کا طریقہ متعارف کرادیا

پرایا گرانڈ، برازیل کے دو چور بنک کے جدید سیکورٹی الارم سے بچ کر بنک میں تو گھس گئے مگر سیکورٹی کیمروں کی نظروں سے نہ بچ سکے۔دونوں چور بنک سے کوئی بھی قیمتی چیز نہ چرا سکے ۔
سیکورٹی کیمرے کی فوٹیج کے مطابق دونوں چور جب بنک میں داخل ہوئے تو دونوں سر تاپا ایلومینئم فوائل کے سوٹ میں ملبوس تھے۔

(جاری ہے)

اسی سوٹ کی وجہ سے دونوں سیکورٹی الارم سے بچ گئے۔
پولیس نے بتایا کہ جب فلورینوپولس میں بنک کے ہیڈکوارٹر میں سیکورٹی کے عملے نے کیمرے میں چوروں کو دیکھا تو انہوں نے پولیس کو فون کر دیا۔ پولیس بنک پہنچی تو دونوں چور فرار ہو چکے تھے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ان کے ساتھ ایک تیسرا چور بھی تھا۔ پولیس نے اس حوالے سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu