اسے کہتے ہیں سٹریٹ فائٹ۔ مخالف چینی کمپنیاں بلڈوزروں سے لڑپڑی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 اپریل 2016 00:07

اسے کہتے ہیں سٹریٹ فائٹ۔ مخالف چینی کمپنیاں  بلڈوزروں سے لڑپڑی

شیجیاژوانگ سٹی ، چین میں ایک غیر معمولی لڑائی ہوئی۔ لڑائی کےد وران دو مخالف کمپنیاں اپنے اپنے بلڈوزروں سے ایک دوسرے کے خلاف لڑنے لگی۔
ایک عینی شاہد نےا س ساری لڑائی کی ویڈیو بنا پر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ ویڈیو میں تعمیراتی کمپنی کے دو بلڈوزروں کو گلی میں ہی ایک دوسرے سے لڑتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دو بلڈوزروں سے شروع ہونے والی لڑائی میں دونوں اطراف سے مزید بلڈروزر بھی آ گئے اور لڑنے والے ”پہلوانوں“ کی تعداد 6ہوگئی۔

لڑائی کے دوران بلڈوزروں نے ایک دوسرے کو اٹھا کر الٹابھی پٹخ دیا۔ بلڈوزروں کی یہ جنگ پولیس کے آنے پر ختم ہوئی۔
چونگ چنگ مارننگ پوسٹ کے مطابق ڈرائیور وں کا تعلق مخالف تعمیراتی کمپنیوں سے تھا۔ ایک گاہک کی آمد پر دونوں کے درمیان مقابلہ بازی ہوئی جو قابو سے باہر ہو کر بلڈوزروں کی مقابلہ بازی میں بدل گئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu