جسے اللہ رکھے۔ 3سالہ بچہ 15ویں منزل سے منہ کے بل گر کر بھی معجزانہ طور پر بچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 اپریل 2016 22:13

جسے اللہ رکھے۔ 3سالہ بچہ 15ویں منزل سے منہ کے بل گر کر بھی معجزانہ طور پر بچ گیا

ایک تین سالہ بچہ جو ایک بلڈنگ کی پندرہویں منزل سے منہ کے بل زمین پر گرا، معجزانہ طور پر بچ گیا۔
چین کے صوبہ جیانگسو کے شہر چانگژو میں ایک فیملی ایک بلڈنگ کی پندرہویں منزل کے فلیٹ میں منتقل ہوئی ۔ بلڈنگ کے فلیٹ کی بالکونی آدھی بند تھی، اپنے بچے کی شرارتوں سے آگاہ والدین نے اس بالکونی کو مکمل طور پر بند کر نے کا فیصلہ کیا۔ 11اپریل کو اُن کے گھر میں مزدور کھڑکی تبدل کرنے کا کام کر رہے تھے، کام کے دوران وہ ایک سائیڈ پر کھڑے بات کر رہے تھے اور پرانی کھڑکی نیچے اتری ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اسی اثناءمیں بچے کی ماں وہاں پہنچی ، اس نے بچے کو لیونگ روم میں ہی رہنے کا کہا، جب وہ تھوڑی دیر بعد واپس آئی تو اس نے بچے کو کھڑکی سے نیچے گرتے دیکھا۔ بچہ نیچے گرتے ہوئے پہلے پھولوں سے ٹکرایا اور پھر کچی زمین پر گرا۔یہ زمین کچھ دن پہلے آنے والی بارش کی وجہ سے کچھ نرم بھی ہوگئی تھی۔ بچے کو فوراً ہی ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔بچے کو کافی زیادہ چوٹیں لگی ہیں تاہم وہ معجزانہ طور پر بچ گیا ہے۔
بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا کافی خوش قسمت ہے، جہاں وہ گرا تھا وہاں سے 15 سینٹی میٹر دور ہی پختہ فرش تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu