انوکھا گھرانا۔ 60سالوں سے گھر میں پالتو مگر خونخوار مگرمچھ کو رکھا ہوا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 اپریل 2016 23:32

انوکھا گھرانا۔ 60سالوں سے گھر میں پالتو مگر خونخوار مگرمچھ کو رکھا ہوا ہے

لوگوں کے گھر میں کتوں کے بطور پالتو جانور ہونے سے باہر والوں پر کافی دہشت طاری ہوتی ہے ، اگر کسی نے مگر مچھ رکھا ہوا ہو تو اس کے ملنے والوں اور ارد گرد رہنے والوں کی حالت کیا ہوگی۔
ڈارون ہوم میں ایک مگرمچھ بھی گھر کےفرد کی طرح رہتی ہے۔ ہیلن ہاریٹوس کو 1992 میں اپنے والد کی وفات کے بعد جو ترکہ ملا اس میں البرٹ نام کی مادہ مگر مچھ بھی تھی۔

البرٹ 1958 سے ہیلن کے گھر میں رہ رہی ہے۔ ہیلن کے باپ نے اسے 1958 میں پکڑا تھا اور پھر اسے پالنے کا فیصلہ کیا۔ہیلن اس مگرمچھ کو خود ہی خوراک ڈالتی ہے۔ 4میٹر کی یہ مگرمچھ آج بھی کسی بالغ شخص کو ہلاک کرنے کے قابل ہے مگر یہ اپنا گزارا ہیلن کی ڈالی ہوئی مچھلیوں پر کرتی ہے۔
ہیلن نے بتایا کہ جب یہ بھوکی ہو تو مجھے بتا دیتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ مجھے اپنےپالتو کتے کی طرح نہیں بتاتی کہ اسےبھوک لگی ہے مگر میرا اس سے ایسا رشتہ جڑ گیا ہے کہ مجھے خود ہی اسے دیکھ کر پتہ چل جاتا ہے۔


ہیلن کا کہنا ہے کہ البرٹ اُن کے گھر میں اس وقت سے ہے جب وہ 5سال کی تھی۔ اس کے گھر میں ایک پارٹی کے دوران کسی شخص نے ہیلن کے مگرمچھوں کے شکاری باپ کو مگرمچھ لانےکہا ۔ ہیلن کے باپ نے دریائے میری سے البرٹ کو پکڑا مگر جب اس شخص کو دینے کا وقت آیا، جس کے لیے اسے پکڑا گیا تھا، تو اس نے اور سب نے ہی لینے سے انکار کر دیا۔کچھ بحث کے بعد ہیلن کی ماں نے اس کے باپ کو البرٹ کو اپنے گھر میں رکھنے کی اجازت دے دی۔البرٹ کی عمر اس وقت 70سال ہے اور یہ مسلسل آسٹریلیا میں ہیلن کے گھر میں ہی رہتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu