عورت کو قتل کر کے کھانے والا خود بھی موت سے نہ بچ سکا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 23 اپریل 2016 00:14

عورت کو قتل کر کے کھانے والا خود بھی موت سے نہ بچ سکا

ملاوی کے ضلع چکواوا کے لیوانڈی گاؤں کے ایک مشتبہ قاتل کو ہجوم نے قتل کر دیا۔ مشتبہ قاتل پر الزام تھاکہ اس نےا یک عورت کو قتل کرنے کے بعد اس کا گوشت کھایا ہے۔
چکواوا پولیس سٹیشن کے آفیسر روڈا ماوالے کا کہنا ہے کہ لاش کی حالت ایسی تھی کہ اسے دیکھا نہیں جا رہا تھا۔
جرم کے فوراً بعد ہجوم نے مشکوک شخص کا پیچھا کیا اور اسے پکڑ کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)


پچھلے کچھ مہینوں میں افریقی ممالک میں اسی طرح بہت سے لوگ ہجوم کے ہاتھوں مارے جا چکےہیں۔ ضلع بالاکا میں بھی چوری کے شبے میں پکڑے جانے والے ایک شخص کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیاتھا۔

ہجوم نے اس شخص کو ہمسایوں کے گھر سے پکڑا اور بری طرح مارنے کے بعد ریل کی پٹری پر ڈال دیا، جہاں ریل نے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن نے ملاوی کے ہجوم کے ہاتھوں ہونے والے انصاف کی مذمت کی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زو ر دیا ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu