انوکھی بیماری۔ خاتون کا ہاتھ فٹ بال جتنا ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 25 اپریل 2016 23:32

انوکھی بیماری۔ خاتون کا ہاتھ فٹ بال جتنا ہوگیا

بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والی خاتون افروزہ بیگم پیدائشی طور پر ایک ایسی نایاب بیماری میں مبتلا ہو گئی ہے جس سے اس کا ہاتھ سوج کر فٹ بال جتنا ہوگیا ہے ۔ افروزہ بیگم اب مسلسل درد کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہی ہے۔
افروزہ کا کہنا ہے کہ جب وہ پیدا ہوئی تو اس کا ہاتھ سوجا ہوا ہی تھا۔افروزہ کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کے ہاتھ کی سوجن میں اضافہ ہوتا گیا۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا ہے کہ اس کا دائیں ہاتھ ابھی بھی سوج کر بڑھ رہا ہے۔اس میں کافی کھجلی ہوتی ہے مگر درد نہیں ہوتا۔ افروزہ کا کہنا ہے کہ اپنی غربت کے باعث وہ اس ہاتھ کا علاج نہیں کرا سکتی۔
افروزہ ایک پلاسٹک سرجن کو جانتی ہے جو اس کے ہاتھ کاعلاج کر سکتا ہے مگر وہ اپنے علاج کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہے۔
افروزہ کا کہنا ہے کہ ایک ہاتھ میں بڑھتی ہوئی سوجن اس کے لیے مزید مشکلات کا باعث ہے۔ اسی مشکل کے باعٹ وہ اپنے روزمرہ کے کام،جیسے صفائی اور جھاڑو دینا، ایک ہی ہاتھ سے کرتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu